28 مئی 2013 - 19:30
ایڈوکیٹ کوثر کاقتل ، وکلاکاسندھ اسمبلی کے باہر شدید احتجاج

کراچی…کراچی میں سندھ اسمبلی کے باہر وکلا کا ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاج جاری ہے.

ابنا: کراچی بار کے وکلا کا سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کررہے ہیں،مشتعل وکلا کا مطالبہ ہے کہ مقتول ایڈووکیٹ کوثرثقلین کے قاتلوں کو گرفتارکیا جائے، وکلا کی جانب سے سندھ اسمبلی میں داخل ہونے کی کوشش کی جارہی ہے، اِس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود ہے ، ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ وکلا اسمبلی کا تقدس پامال نہ کریں بلکہ ایک نمائندہ وفد تشکیل دیں ج جسے اسمبلی کے اندر بات چیت کیلئے لے جایا جائے گا۔گزشتہ روز ماڑی پور روڈ پرفائرنگ سے ایڈووکیٹ کوثر ثقلین اور انکے2بیٹے شہید ہوگئے تھے۔

.......

/169